تفسیر عثمانی ﴿۳جلد﴾ ﴿اعلٰی﴾ (Tafsir-e-usmani 3 Vols. (dlx.) (urdu)) USD 44.15 / EUR 29.43 Price Pak Rs 2500


تفسیر عثمانی ﴿۳جلد﴾ ﴿اعلٰی﴾
(Tafsir-e-usmani 3 Vols. (dlx.) (urdu))

USD 44.15 / EUR 29.43
Book Details
Subject(s) تفسیر
Author(s) علامہ شبیر احمد عثمانی
Published By دارالاشاعت
Product Code DIU-00953
Cover HB
Dimensions 25*18*10 cm
Pages 1,718
Weight 3445 gm

تفسیر عثمانی گذشتہ ۷۰ برس سے اردو تفاسیر میں نہایت معتبر نام ہے ۔ اس تفسیر کی غیر معمولی مقبولیت کی وہ خصوصیات تو ہیں ہی جو دوسری تفاسیر میں نظر نہیں آتیں ۔ لیکن اصل وجہ ان اکابر کا اخلاص و للٔہیت اورکمال احتیاط کے ساتھ قرآن کی خدمت لیکن اصل وجہ انکا علم و فضل ہے ۔ اس تفسیر کی تکمیل میں جن تین بزرگوں کا نام آتا ہے ۔ وہ حضرت شاہ عبدالقادر دہلوی، حضرت شیخ الہند مولانا محمود حسن اور شیخ الاسلام علاّمہ شبیر احمد عثمانی ہیں ۔ تفسیر عثمانی کی چند خصوصیات ۱مختصر ہونے کے باوجود قرآن کریم کے مفہوم کی تعبیر میں اتنی جامع ہے کہ طالبعلم کو بڑ ی تفاسیر سے مستغنی کر دیتی ہے ۔ ۲قرآنی آیات کا باہمی ربط اتنا واضح ہے کہ مسلسل ترجمہ پڑ ھنے والے کو کہیں کمی کا احساس نہیں ہوتا۔ ۳عصرِ حاضر میں پیدا ہونے والے اشکالات کا شافی جواب دیا گیا ہے ۔ ۴جن مقامات پر مختلف آرا پائی جاتی ہیں وہاں راجح تفسیر کو اختیار کیا گیا۔ ۵اہلِ علم کے لئے لطیف علمی اشارات کر دیئے کہ جہاں متوقع دشواریوں کے حل کی رہنمائی ملتی ہے ۔ ۶تقریباً ۷۰ سال گذرنے کے باوجود زبان اتنی سادہ اختیار کی کہ آج کی زبان محسوس ہوتی ہے ۔ پہلی مرتبہ مستند تفسیری عنوانات کا اضافہ ۱ہر سورت کے فوائد نمبر مسلسل لگائے گئے اور وہی نمبر بین السّطور ترجمہ میں دیئے گئے تا کہ طالبعلم بآسانی اپنے متعلقہ موضوع کو فہرست میں تلاش کر سکے ۔ ۲تقریباً پانچ ہزار تفسیری عنوانات لگائے گئے جس سے خود اس تفسیر کا یہ ایک مستقل انڈیکس بن گیا۔ ۳عنوانات قائم کرنے میں حضرت علّامہ عثمانی کے فوائد کو ہی بنیاد بنایا گیا ہے ۔ ا سکے علاوہ بھی اس ضمن میں مزید اہتمام کئے گئے جو اندر ’’تفسیر عثمانی کے ترکیبی عناصر‘‘ میں ملاحظہ فرما لیں ۔ چند دیگر خصوصیات اس اہم کام کے لئے جس احتیاط اور صاحبِ علم و فضل کی ضرورت تھی الحمدلِلّٰہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے ’’جناب محمد ولی رازی صاحب مدظلہم بن حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب رحمۃ اللہ علیہ‘‘ کے ذریعہ اس کام کی تکمیل کرادی۔ اس کا پیش لفظ ’’شیخ الاسلام جناب مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہم‘‘ نے تحریر فرمایا جو شامل کتاب ہے ۔

Leave a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.